
مستونگ (یو این اے) کلی ببری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کے نتیجے میں خاتون کے چہرے اور آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ مبینہ تشدد کے باعث جسم پر بھی متعدد زخم آئے ہیں۔متاثرہ خاتون کے والد محمد ایوب سمالانی نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ درینگڑ میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا شفاف اور غیرجانبدارانہ نوٹس لیا جائے، متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ اور فوری طبی و قانونی معاونت فراہم کی جائے اور تحقیقات میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اہلخانہ نے صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔



