بلوچستانتازہ ترین

سول اسپتال کوئٹہ میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک لاپتہ

والد کا دوسرے بچے کے بارے میں حقائق سامنے لانے کا مطالبہ

ایم ایس نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
ایم ایس نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

کوئٹہ (یو این اے) سول اسپتال کوئٹہ میں زچگی کے دوران جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔بچوں کے والد شہزاد کے مطابق الٹراسانڈ اور اسپتال کی رپورٹ میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا ذکر موجود ہے، تاہم اسپتال کی جانب سے انہیں صرف ایک نومولود بچہ فراہم کیا گیا، جبکہ دوسرے بچے کے بارے میں انہیں کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں۔والد نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے نومولود کے حوالے سے تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور معاملے کی مکمل و شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button