بلوچستانتازہ ترین

مریم نواز شریف کی حالیہ بیان کا مذمت کرتا ہوں،ملک سمندر خان

بیان میںبالواسطہ طور پر بھارتی وزیراعظم کے مقف کو تقویت پہنچائی ہیں

مریم نوازدونوں صوبوں کو دشمن قرار دے کر بھارت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے
مریم نوازدونوں صوبوں کو دشمن قرار دے کر بھارت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے

کوئٹہ (یو این اے)بزرگ سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل اور دیگر قدرتی ذخائر سے متعلق مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے صوبائی تعصبات کو ہوا دی جارہی ہے۔اپنے بیان میں ملک سمندر خان کاسی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وسائل پر مبینہ قبضے، لوٹ مار اور استحصال کے معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دیے جارہے ہیں جن کا مقصد پنجاب کے عوام کو خوش کرنا اور صوبوں کے درمیان فاصلے بڑھانا ہے۔انہوں نے مریم نواز کے اس مقف پر بھی تنقید کی جس میں انہوں نے بھارت کو ہمسایہ ملک کے بجائے اپنے پڑوسی صوبوں سے درپیش خطرات کا ذکر کیا۔ ملک سمندر خان کاسی نے کہا کہ صوبوں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنا ملک کے مفاد میں نہیں اور اس سے وفاقی وحدت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ ایسے بیانات بالواسطہ طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقف کو تقویت پہنچاتے ہیں اور صوبوں کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اپنے آئینی حقوق، قدرتی وسائل اور سیاسی و معاشی اختیارات کے حوالے سے واضح مقف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو دشمن قرار دینے کے بجائے ان کے مسائل حل کیے جائیں اور تمام اکائیوں کے درمیان برابری، انصاف اور اعتماد کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button