بلوچستانتازہ ترین

نوشکی میں بی اے پی کے ضلعی صدر میر عبدالرحمان لانگو کے قتل کی شدید مذمت

گھر میں گھس کر میر عبدالرحمان لانگو کو نشانہ بنانا بلوچ روایات نہیں، ضیا لانگو

ہندوستان اور افغانستان کی روایات ہیں، صوبائی وزیر داخلہ
ہندوستان اور افغانستان کی روایات ہیں، صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع نوشکی کے صدر اور چیئرمین یونین کونسل باغک میر عبدالرحمان لانگو کو مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دہشتگردوں کو ہر اس شخص سے نفرت ہے جو بلوچ عوام کی خدمت، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو بلوچ روایات کا علمبردار کہنے والوں نے چادر اور چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر میر عبدالرحمان لانگو کو نشانہ بنایا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ گھر کی حرمت پامال کرکے قتل کرنا بلوچ روایات نہیں بلکہ ان کے بقول ہندوستان اور افغانستان کی روایات ہیں۔ انہوں نے میر عبدالرحمان لانگو کے قتل کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر عوامی خدمت اور امن کے لیے کردار ادا کرنے والوں کو نشانہ بنا کر اپنے مذموم عزائم حاصل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button