
مستونگ(یو این اے )مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



