
نوشکی (یو این اے)بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین یونین کونسل باغک عبدالرحمان لانگو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نوشکی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے عبدالرحمان لانگو کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق عبدالرحمان لانگو کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، تاہم واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔عبدالرحمان لانگو کے قتل کے بعد نوشکی اور گردونواح میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔



