
کوئٹہ (یو این اے)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اتوار کو نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات، انٹیلی جنس رابطہ کاری اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان تعاون مزید مثر بنانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے امور بھی زیر غور آئے۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں میجر جنرل فیصل نصیر کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے درمیان مثر تعاون اور مربوط اقدامات جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔



