بلوچستانتازہ ترین

مستونگ سڑک کنارے 5 لاشیں برآمدلاشیں جائے وقوعہ پر موجود

منتقلی کے لیے ایمبولینس فراہم نہ کیے جانے پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

مستونگ کے دتو میں سڑک کنارے 5 لاشیں برآمدلاشیں جائے وقوعہ پر موجود
مستونگ کے دتو میں سڑک کنارے 5 لاشیں برآمدلاشیں جائے وقوعہ پر موجود

مستونگ)یو این اے(مستونگ کے علاقے دتو میں سڑک کنارے پانچ افراد کی لاشیں پڑی ہونے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تاہم واقعے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی وجہ سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے مستونگ کے ہسپتالوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی موجودگی کے باوجود ایمبولینسز کی عدم دستیابی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔سمیع خان کے مطابق شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کیے جانے سے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور لاشوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کی مزید تصدیق کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button