بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نئے صوبوں کے نام پر قومی وحدتوں کی تقسیم مسترد کرتے ہیں، رہنما نیشنل پارٹی

بلوچستان انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت(یو این اے )نیشنل پارٹی کیچ کی ضلعی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفادات، قومی سیاست اور قومی سوچ کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک جانب نوشکی اور دیگر علاقوں میں لوگوں کو گھروں سے منتقل کرنے کی باتیں اور باغات کو نقصان پہنچانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں، جبکہ دوسری جانب قومی شاہراہوں کی بندش، ناکوں کے قیام، پلوں کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات بھی تشویشناک ہیں۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ قیمتی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے، عام شہریوں، نوجوانوں اور ملازمین کو اغوا کرنے، ان پر مبینہ تشدد اور تاوان وصول کرنے کے واقعات نے بلوچستان کے عوام میں خوف اور بے چینی پیدا کردی ہے۔ شہریوں سے گاڑیاں اور ایمبولینسیں چھیننے کے واقعات بھی ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کے نتیجے میں بلوچستان کے عوام سنگین معاشی اور سماجی مسائل سے دوچار ہورہے ہیں، نوجوانوں کی تعلیم متاثر، کاروبار تباہ اور اندرون بلوچستان آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کو کسی بھی صورت تشدد، بدامنی اور عدم تحفظ کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی دبا اور امن و امان کی خراب صورتحال سے دوچار ہے، لیکن حکمران بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو مزید تقسیم کرنے کی پالیسیوں پر گامزن دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ برطانوی دور کی تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی سے اجتناب کریں۔رہنماں نے واضح کیا کہ قومی وحدتوں کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نیشنل پارٹی نئے صوبوں کے قیام کے نام پر قومی وحدتوں کی تقسیم کی پالیسی کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وحدتوں کے تحفظ کے معاملے میں سندھ کے عوام کے سیاسی رویے سے رہنمائی لی جانی چاہیے، جو اپنی تاریخی اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے واضح موقف رکھتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ قومی وحدتوں کی تقسیم کی باتیں ملک کو مزید کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں سرحدی تجارت فوری بحال کی جائے کیونکہ سرحدی علاقوں کے لاکھوں لوگوں کا روزگار براہ راست تجارت سے وابستہ ہے۔ عوام کی آمدورفت اور روزگار میں رکاوٹ بننے والی غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جو اپنے سیاسی اور قومی مقاصد کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ رہنماں نے شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ اور شہید محمد حسین بلوچ کی قومی، سیاسی اور جمہوری جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اور جدوجہد سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ نیشنل پارٹی کیچ کا ضلعی کونسل اجلاس انہی شہدا کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر جان محمد بلیدی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سماجی رابطوں کے ذرائع کو مثبت، ذمہ دارانہ اور مثر انداز میں استعمال کریں تاکہ نیشنل پارٹی کا سیاسی پروگرام، قومی سوچ اور عوامی مسائل پر پارٹی کا مقف گھر گھر تک پہنچایا جاسکے۔نیشنل پارٹی کیچ کا ضلعی کونسل اجلاس ضلعی صدر یونس جاوید کی زیر صدارت سرکٹ ہاس تربت میں منعقد ہوا، جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت تحصیل گوکدان کے صدر آصف فقیر نے حاصل کی۔ اجلاس تین سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں ضلعی جنرل سیکرٹری سرتاج گچکی نے تنظیمی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد مختلف تحصیلوں کے نمائندوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ دوسرے سیشن میں کارکنوں نے تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر بحث و مباحثہ کیا اور سوالات کیے۔اجلاس سے سینیٹر اکرم دشتی، ریٹائرڈ جسٹس شکیل احمد بلوچ، میئر تربت بلخ شیر قاضی، ایڈووکیٹ ناظم الدین، بی ایس او کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ، محمد جان دشتی، نوید تاج، عبدالحفیظ علی بخش اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button