بلوچستانتازہ ترین

ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری موجودہ حکومت نے قانون اور اخلاقی حدود پار کردی ہیں,لشکری رئیسانی

بلوچستان میں حالات ایسے موڑ پر پہنچ گئے ہیں جہاں محسوس ہوتا ہے

آئین اور قانون نافذ نہیں، انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا عالمی ادارے نوٹس لیں، سینئر سیاستدان
آئین اور قانون نافذ نہیں، انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا عالمی ادارے نوٹس لیں، سینئر سیاستدان

کوئٹہ )یو این اے( سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے ڈاکٹر بی بی عائشہ فیض کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری کے ذریعے موجودہ حکومت نے قانون اور اخلاقی حدود پار کردی ہیں۔ بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے صوبے میں پاکستانی آئین اور قانون نافذ نہیں۔اپنے بیان میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ڈاکٹر بی بی عائشہ فیض کی گرفتاری نے بلوچستان میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے کئی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ریاستی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ہر اقدام آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔ عالمی ادارے صوبے میں ہونے والی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ان کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، اگر شہریوں کو آئینی اور قانونی تحفظ حاصل نہ ہو تو اس کے نتیجے میں عوام میں بے چینی بڑھتی ہے اور ریاستی اداروں پر اعتماد کا بحران مزید گہرا ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button