بلوچستانتازہ ترین

چاغی بازار میں فائرنگ، بزرگ قبائلی شخصیت ملک کریم داد محمد حسنی قتل

چار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما موقع پر جاں بحق، ملزمان سلور رنگ کی کرولا میں فرار

چار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما موقع پر جاں بحق، ملزمان سلور رنگ کی کرولا میں فرار
چار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما موقع پر جاں بحق، ملزمان سلور رنگ کی کرولا میں فرار

چاغی )یو این اے(چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بزرگ اور معتبر قبائلی شخصیت ملک کریم داد محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملک کریم داد محمد حسنی چاغی بازار میں ایک دکان پر موجود تھے کہ سلور رنگ کی کرولا ایکس کار میں سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملک کریم داد محمد حسنی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او چاغی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button