بلوچستانتازہ ترین

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن

12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد تباہ

فوری کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری
فوری کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری

راولپنڈی)یو این اے( سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 2 ستمبر 2026 کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا، جس کی نگرانی کے بعد مثر کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کردیا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں تمام 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مبینہ طور پر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروہ فتن الہندوستان سے وابستہ تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے موجود گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات بھی موقع پر تباہ کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور تلاش کا عمل جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی اعلی سطحی کمیٹی برائے قومی لائحہ عمل کی منظوری سے عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button