بلوچستانتازہ ترین

جھل مگسی میں پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی

5 انسداد دہشت گردی مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

5 انسداد دہشت گردی مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار
5 انسداد دہشت گردی مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

جھل مگسی )یو این اے( ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی جھل مگسی کی نگرانی اور ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او جھل مگسی سرکل شمن علی سولنگی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 5 مقدمات سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ای پولیس موبائل ایپ کے ذریعے مشکوک شخص کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو اس کی شناخت وزیر احمد نورانی ولد محمد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی، جو کاسٹ مینگل اور آر او محلہ حاجی مراد گجر، حب کا رہائشی بتایا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں ایف آئی آر نمبر 206/2021 تھانہ راوی روڈ لاہور، ایف آئی آر نمبر 2542/2021 اور 25/2026 تھانہ اسلام پور لاہور، ایف آئی آر نمبر 2584/2021 جبکہ ایف آئی آر نمبر 99/2026 تھانہ حب بلوچستان شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے علاوہ اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی، توڑ پھوڑ، پولیس اہلکاروں پر حملے اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ متعلقہ مقدمات اور ملزم کے ریکارڈ کی مزید جانچ بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button