
ہرنائی: خنائی بابا زیارت کراس کے مقام پر مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار نصراللہ اور دوست محمد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سکواڈ کی گاڑی ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو کوئٹہ پہنچانے کے بعد واپس ہرنائی جارہی تھی کہ خنائی بابا زیارت کراس کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی شروع کردی



