بلوچستانتازہ ترین

بلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیا اللہ لانگو

خواتین کی تعلیم اور معاشی خودمختاری کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں، صوبائی وزیر داخلہ

بلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیا اللہ لانگو
بلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، جنہوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت، روایات کے تحفظ اور معاشرے میں وقار، عزت اور مثبت اقدار کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے خواتین ونگ کے رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچ خواتین نہ صرف اپنے خاندان کی طاقت ہیں بلکہ بلوچستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی امید بھی ہیں۔ خواتین کی تعلیم، ترقی اور بااختیاری کے بغیر معاشرے کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور صوبے کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ خواتین کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں مزید فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ خواتین کی تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے لیے اقدامات کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا نہ صرف خاندان بلکہ پورے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button