بلوچستانتازہ ترین

مری آباد میں دکانوں کی غیر قانونی سیلنگ

عبدالخالق ہزارہ نے ایکسائز حکام کو مزید کارروائی سے روک دیا

ایچ ڈی پی چیئرمین کا کارروائی کی مذمت اور سیل شدہ دکانیں کھولنے کا مطالبہ
ایچ ڈی پی چیئرمین کا کارروائی کی مذمت اور سیل شدہ دکانیں کھولنے کا مطالبہ

کوئٹہ (یو این اے)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے مری آباد گلی ماسئی، گلی قربان پولیس کے علاقے میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے دکانوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سیل کیے جانے کی کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام کو مزید کارروائی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے حکام آج مری آباد گلی ماسئی میں دکانوں کو سیل کرنے پہنچے تھے، جہاں چند دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ پارٹی رہنماں اور کارکنوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ایکسائز حکام کو مزید دکانیں سیل کرنے سے روک دیا۔عبدالخالق ہزارہ نے ایکسائز حکام سے مطالبہ کیا کہ جن دکانوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر کھولا جائے۔ اس موقع پر ایکسائز حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ سیل کی گئی دکانیں شام تک کھول دی جائیں گی۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین نے محکمہ ایکسائز کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تاجروں کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔اس موقع پر پارٹی کی مرکزی کونسل کے ارکان غلام رضا اور رحمت علی، ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری ذاکر حسین، پارٹی کارکنان، ماسئی کے رہائشی اور دکاندار بھی موجود تھے۔مقامی دکانداروں نے بھی محکمہ ایکسائز کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ عبدالخالق ہزارہ نے تاجروں کے مسائل کے حل اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button