بلوچستانتازہ ترین

کھڈکوچہ میں حالات کشیدہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک 8 گھنٹوں سے معطل

شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

کھڈکوچہ میں حالات کشیدہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک 8 گھنٹوں سے معطل
کھڈکوچہ میں حالات کشیدہ، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک 8 گھنٹوں سے معطل

مستونگ(یو این اے) کھڈکوچہ میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گزشتہ 8 گھنٹوں سے ٹریفک کی روانی معطل ہے، جس کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ٹریفک کی طویل معطلی کے باعث مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد طویل انتظار پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق کھڈکوچہ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال نہیں ہوسکی۔ صورتحال کے باعث کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے ٹریفک کا دبا مزید بڑھ گیا ہے۔ حکام کی جانب سے ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم تاحال شاہراہ مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button