بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے نوجوان تعلیم جدید ہنر پر توجہ دیں

ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، میر ضیا اللہ لانگو

اپنی صلاحیتیں بلوچستان کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں، صوبائی وزیر داخلہ
اپنی صلاحیتیں بلوچستان کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں، صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، آج کا دور تعلیم، علم، ٹیکنالوجی اور جدید ہنر کا دور ہے، اس لیے نوجوان اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز کریں۔اپنے جاری کردہ پیغام میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو انسان اور معاشرے کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ کسی قوم کا مستقبل صرف نعروں سے نہیں بدلتا بلکہ تعلیم، کتاب، قلم، محنت، اچھے کردار اور مسلسل جدوجہد سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دیگر اقوام کا مقابلہ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ قلم اور علم سے کرنا چاہیے۔ بلوچستان کے نوجوان ڈاکٹر، انجینئر، اساتذہ، سائنسدان، وکلا، افسران، محققین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین بنیں اور محنت کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کریں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوان جب کامیابی حاصل کرکے اہم عہدوں تک پہنچیں تو اپنی کامیابی کو صرف ذاتی مفاد تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے علم، تجربے اور مقام کو عوام اور بلوچستان کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔ نوجوان نسل کی رہنمائی کریں اور ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دنیا مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر، سائنس، جدید صنعتوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی جدید ہنر سیکھنے، ان شعبوں میں آگے بڑھنے، نئے خیالات پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کو بلوچستان کی ترقی کے لیے استعمال کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں جہاں تعلیم عام ہو، نوجوان ہنرمند ہوں، علم و تحقیق کا احترام کیا جائے اور ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ بنے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرکے نہ صرف اپنا مستقبل بہتر بنائیں بلکہ صوبے اور ملک کی ترقی میں بھی مثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button