بلوچستانتازہ ترین

دکی میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ، 3بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

زمینداری کے لیے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیاسیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن

دکی میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ، 3بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی
دکی میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ، 3بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی

دکی(یو این اے) تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں تین بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب متاثرہ افراد اپنی گاڑی میں زمینداری کے لیے جا رہے تھے۔ گاڑی ندی سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں تین بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص اور جاں بحق افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایس پی دکی کے مطابق دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت، آئی ای ڈی نصب کرنے والے عناصر اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button