بلوچستانتازہ ترین

مستونگ باغ مالکان کو دہشت گردی کا ذمہ دارقرار دے رہے ہیں, مولانا ہدایت الرحمن

80 ارب روپے لینے والے اس صورتحال کے ذمہ دار کیوں نہیں ہیں

80 ارب روپے لینے والے اس صورتحال کے ذمہ دار کیوں نہیں ہیں
80 ارب روپے لینے والے اس صورتحال کے ذمہ دار کیوں نہیں ہیں

کوئٹہ: حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کی صورت میں گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون سے نہیں بھاگیں گے، تاہم عوامی مسائل کے خلاف آواز بھی بلند کرتے رہیں گے۔مولانا ہدایت الرحمن نے مستونگ کے باغ مالکان کو دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دینے کے مقف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ باغ کے مالکان کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، وہ یہ بھی بتائیں کہ 80 ارب روپے لینے والے اس صورتحال کے ذمہ دار کیوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مہنگائی، بدامنی، چوری اور ڈکیتی سمیت عوام کو درپیش مسائل سنگین ہوچکے ہیں، جن کے خلاف عوام کی آواز بلند کرنا ضروری ہے۔مولانا ہدایت الرحمن نے اعلان کیا کہ مہنگائی، بدامنی، چوری اور ڈکیتی کے خلاف آج کوئٹہ میں دھرنا دیا جائے گا، جس میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button