بلوچستانتازہ ترین

کیسکو میں یونین عہدیداروں کے تبادلے اور شوکاز نوٹس قابل مذمت ہیں، بلوچستان لیبر فیڈریشن

نجکاری کے خلاف آواز دبانے کی کوشش مزدور دشمن اقدام ہے بلوچستان بھر میں احتجاج کی دھمکی

نجکاری کے خلاف آواز دبانے کی کوشش مزدور دشمن اقدام ہے بلوچستان بھر میں احتجاج کی دھمکی
نجکاری کے خلاف آواز دبانے کی کوشش مزدور دشمن اقدام ہے بلوچستان بھر میں احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند، سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ سمیت دیگر رہنماں نے کیسکو انتظامیہ کی جانب سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے عہدیداروں کے مبینہ جبری تبادلوں، ملازمین کی جواب طلبی اور شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں رہنماں نے کہا کہ یونین عہدیداروں کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیاں کیسکو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ اور مزدور دشمن رویے کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونین عہدیداروں کے تبادلے اور ملازمین کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے۔رہنماں کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ کے تحت قائم پاور ڈویژن کی سی بی اے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ملک کی منافع بخش پاور کمپنیوں کی مبینہ نجکاری اور مزدوروں کو بے روزگار کرنے کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کے خلاف مزدوروں کی آواز دبانے کے لیے مرکزی اور زونل عہدیداروں کے تبادلے، ملازمین سے جواب طلبی اور شوکاز نوٹسز کا اجرا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات نہ صرف مزدور دشمن ہیں بلکہ لیبر قوانین اور آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے بھی متصادم ہیں۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماں نے خبردار کیا کہ اگر کیسکو انتظامیہ اور پاور ڈویژن نے مزدور دشمن اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button