بلوچستانتازہ ترین

افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری نیشنل پارٹی اور بی ایس او اپنے اصولی مقف پر قائم

پارٹی قیادت کے خلاف میڈیا مہم چلانے والوں کو شوکاز نوٹس تین روز میں جواب نہ دینے پر کارروائی ہوگی

افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری نیشنل پارٹی اور بی ایس او اپنے اصولی مقف پر قائم
افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری نیشنل پارٹی اور بی ایس او اپنے اصولی مقف پر قائم

نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او کا روزِ اول سے واضح اور اصولی موقف رہا ہے کہ افغان مہاجرین کو بلوچستان سے باعزت طریقے سے اپنے وطن افغانستان واپس بھیجا جائے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی نسل، قوم یا زبان سے ہو۔اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو جعلی طور پر دی گئی پاکستانی شہریت منسوخ کی جائے، جبکہ 1979 کے بعد بلوچستان میں آباد ہونے والے ان افراد کے بلاک شدہ شناختی کارڈ بھی منسوخ کیے جائیں جنہیں پاکستانی شہریت دی گئی ہے۔نیشنل پارٹی نے واضح کیا کہ وہ اقوام جو 1979 سے قبل بلوچستان میں آباد ہیں، پاکستانی شہریت رکھتی ہیں اور بلوچستان کو اپنا وطن سمجھتی ہیں، وہ بلوچستان کے شہری ہیں۔ پارٹی کے اس اصولی مقف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر کسی مہاجر یا مہاجرین کے کسی ایجنٹ کی دل آزاری ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری نیشنل پارٹی پر عائد نہیں ہوتی۔نیشنل پارٹی بلوچستان نے پارٹی کے صوبائی صدر کے خلاف پارٹی میں رہتے ہوئے جاری کی جانے والی مبینہ میڈیا مہم پر بھی سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ملوث تمام افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق متعلقہ افراد کو تین روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینا ہوگا، بصورت دیگر صوبائی صدر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جن افراد کا تعلق مرکزی کمیٹی سے ہے، ان کے خلاف کارروائی کے لیے مرکزی صدر اور مرکزی کمیٹی سے سفارش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button