بلوچستانتازہ ترین

حاجی علی مدد جتک کی ملاقات، میر اکرم بنگلزئی نے پیپلز پارٹی سے استعفی واپس لے لیا

تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، سیاسی و قبائلی امور پر بھی تبادلہ خیال

حاجی علی مدد جتک کی ملاقات، میر اکرم بنگلزئی نے پیپلز پارٹی سے استعفی واپس لے لیا
حاجی علی مدد جتک کی ملاقات، میر اکرم بنگلزئی نے پیپلز پارٹی سے استعفی واپس لے لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سیاسی و قبائلی رہنما میر اکرم بنگلزئی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے میر اکرم بنگلزئی سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات سنے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میر اکرم بنگلزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ملاقات کے دوران حاجی علی مدد جتک نے ان کے تمام تحفظات سنے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میر اکرم بنگلزئی نے تحفظات دور ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کردیا۔میر اکرم بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں حاجی علی مدد جتک جیسے حقیقی عوامی رہنما کی موجودگی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ حاجی علی مدد جتک عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہتے ہیں۔ملاقات کے دوران سیاسی و قبائلی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button