
پنجگور(یو این اے) پنجگور تربت روڈ گوران میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی فیملی کے5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی پنجگور تربت روڈ گوران کے علاقے کار گاڈی اور ایرانی دوہزار گاڈی میں خوفناک ٹریفک حادثے چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق حادثہ ایک 2000ایرانی گاڑی اور ایگزیو کار کے درمیان تصادم کے نتیجے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چار خواتین اور ایک نوجوان جمشید ولد عبیداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم سے بتایا جاتا ہے دو کمسن بچوں کو طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے ۔



