بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات

فائرنگ سے شہری زخمی، 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

مشرقی بائی پاس ڈاکوں کے رحم و کرم پر، مسلح ملزمان فائرنگ کرکے رقم چھین کر فرار
مشرقی بائی پاس ڈاکوں کے رحم و کرم پر، مسلح ملزمان فائرنگ کرکے رقم چھین کر فرار

کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ میں بدامنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔ تھانہ خالق شہید کی حدود لنک بادینی روڈ، مشرقی بائی پاس پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور 8 لاکھ روپے نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوں نے موٹر سائیکل سوار حیات اللہ ولد محمد قاسم، قوم نورزئی، سکنہ عطا محمد برمہ کو نشانہ بنایا۔ ملزمان نے مزاحمت یا خوف پیدا کرنے کے لیے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حیات اللہ زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو نقد رقم لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کی جانب سے سرعام فائرنگ اور لاکھوں روپے کی لوٹ مار نے مشرقی بائی پاس میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button