بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ، بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹاف ایسوسی ایشن کی شدید تشویش

سمری روکے جانے پر بیوروکریسی کے خلاف سخت کارروائی اور فوری تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ، بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹاف ایسوسی ایشن کی شدید تشویش
کوئٹہ، بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹاف ایسوسی ایشن کی شدید تشویش

کوئٹہ(یو این اے)بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں، سمری کی منظوری میں تاخیری حربے ناقابلِ برداشت ہیں بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہ ملنا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ تنخواہوں میں تاخیر کے باعث ملازمین اور ان کے خاندان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تنخواہیں فوری جاری کرنے کے احکامات دیں۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق سمری کی منظوری میں دانستہ طور پر تاخیری حربے استعمال کرنے والے بیوروکریٹس اور ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ سرکاری امور میں بلاجواز تاخیر کرکے ملازمین کو ان کے جائز حق سے محروم کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اگر سمری تمام متعلقہ مراحل مکمل کرنے کے باوجود غیر ضروری طور پر روکی گئی ہے تو اس کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے، سمری روکنے کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور غفلت یا دانستہ تاخیر ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بی ڈی اے اسٹاف ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ملازمین مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اگر تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور سمری کی منظوری کے عمل میں رکاوٹیں دور نہ کی گئیں تو ایسوسی ایشن اپنے آئینی و قانونی حق کے تحت احتجاج، مظاہروں اور دیگر سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button