بلوچستانتازہ ترین

ایچ ڈی پی کا نیشنل پارٹی کے بیان پر افسوس، نادرا کی نئی پالیسی کا خیرمقدم

شناختی کارڈز بلاک کرنے پر خوشیاں منانا زخموں پر نمک پاشی ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ایچ ڈی پی کا نیشنل پارٹی کے بیان پر افسوس، نادرا کی نئی پالیسی کا خیرمقدم
ایچ ڈی پی کا نیشنل پارٹی کے بیان پر افسوس، نادرا کی نئی پالیسی کا خیرمقدم

کوئٹہ(یو این اے)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان کے سی این آئی سی کے حوالے سے ہزارہ مخالف بیان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات صوبے کی موجودہ حالات میں انتہائی غیر سنجیدہ غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور قوموں کے درمیان نفرت کو پروان چڑھانے کی دانستہ کوشش ہے ہزارہ قوم جنھوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہے اور گذشتہ دو دہائیوں سے بدترین دہشت گردی و نسل کشی کا سامنا کررہی ہے انکے قومی شناختی کارڈ کی بندش پر خوشیاں مناکر بلاک کو مزید جاری رکھنے کے مطالبات ایک ایسی سیاسی جماعت کی طرف سے ہزارہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرکے اس صوبے اور ملک کی ترقی کے عمل میں اپنا حصہ جاری رکھے گی بیان میں غیر ضروری شناختی کارڈ بلاک کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے نادرا کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت لاکھوں شناختی کارڈوں کے بلاک ختم کرنے کے عمل کو خوش آئند اور عوامی امنگوں کے مطابق قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button