
پنجگور )یو این اے(پنجگور میں پولیس نے مزید پانچ لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں، تاہم تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق پانچوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ پانچوں لاشیں شہر کے کس علاقے یا مقام سے برآمد کی گئیں۔واقعے سے متعلق مزید معلومات اور لاشوں کی شناخت کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔



