
کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ سے پنجپائی سرلٹھ جاتے ہوئے سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کو سلطان دولنگی کے مقام سے گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اپنی ڈبل کیبن گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ سلطان دولنگی کے قریب کالعدم بی ایل اے کے مسلح افراد نے انہیں زبردستی روک کر گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد سے سردارزادہ بسم اللہ ساسولی اور ان کے اہلخانہ کے درمیان کوئی رابطہ قائم نہیں ہو سکا ہے، جس سے علاقے میں تشویش پھیلی ہوئی ہے۔ خاندانی ذرائع اور مقامی حلقوں نے واقعے کے حوالے سے حکام کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ مغوی کی باحفاظت بازیابی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔



