بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان اور پاکستان کا حال و مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

بلوچستان میں دیرپا امن، استحکام اور سرمایہ کاری کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے، آرمی چیف

بلوچستان اور پاکستان کا حال و مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
بلوچستان اور پاکستان کا حال و مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد (یو این اے) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے بلوچستان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام، ترقی، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کے مستقبل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کو باصلاحیت، ثابت قدم، محب وطن اور باوقار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن و استحکام معاشی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں، نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قومی ترقی میں ان کے کردار کو یقینی بنانا پائیدار ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فتن الخوارج اور فتن الہندوستان دشمن عناصر کی جانب سے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے، ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے پرعزم و فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن، سماجی ہم آہنگی اور تعمیری قومی مکالمے کے فروغ میں بلوچستان کی ممتاز شخصیات اور معاشرتی رہنماں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دشمنانہ پروپیگنڈے کا مثر مقابلہ کرنے، جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کرنے اور بلوچستان کے عوام کی حقیقی صلاحیتوں، ترقی اور امنگوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی تقدیر بلوچستان کے عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ملاقات میں شریک ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور رہنماں نے بلوچستان اور پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button