
ڈیرہ بگٹی(یو این اے )پولیس نے جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالرف بابر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ بگٹی انسپکٹر نور علی بگٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالخالق ولد خیر محمد، حاصل ولد بڈا عرف وقار احمد، شہزاد ولد میران، دائم ولد وقار احمد عرف پہلوان، توفیق احمد ولد میران اور وقار احمد عرف پہلوان ولد میران شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کرمانزئی بگٹی قبیلے سے بتایا گیا ہے اور وہ مقدمہ نمبر 15/2026 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 147، 148 اور 149 کے تحت مطلوب تھے۔پولیس نے تمام ملزمان کو حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔



