بلوچستانتازہ ترین

دالبندین: چارسر میں فٹبال گرانڈ کی عمارت دھماکے سے تباہ

نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے عمارت کو نشانہ بنایا

پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

دالبندین: ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے چارسر میں نامعلوم افراد نے فٹبال گرانڈ کی عمارت کو بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چارسر کے فٹبال گرانڈ کی عمارت میں بارودی مواد نصب کیا، جس کے دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور وہ تباہ ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دھماکے میں ملوث عناصر کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button