بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

مشعال ملک کا امریکی سفیر کے متنازع بیان پر سخت ردِعمل

کشمیر بھارت کا حصہ نہ کبھی تھا، نہ ہوگا

یکطرفہ دعووں سے متنازع حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی، مشعال ملک
یکطرفہ دعووں سے متنازع حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی، مشعال ملک

اسلام آباد: بھارت میں امریکی سفیر کے متنازع بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوگا، کشمیر کی متنازع حیثیت کو یکطرفہ دعووں یا سفارتی بیانات کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔مشعال ملک نے کہا کہ امریکی سفیر نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی ہے، سیاسی بیانات نہ تاریخ تبدیل کرسکتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی قانون کی حقیقت کو بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ طاقت یا کسی ملک کے یکطرفہ مقف سے نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی قانونی بنیاد ہیں۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، کشمیر کی حقیقت کسی سفارتی بیان سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button