
کوئٹہ (یو این اے)فاطمہ جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کمالان گچکی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین گھنٹوں کے اندر مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر کمالان گچکی کی رپورٹ پر تھانہ شہید میجر انور کاکڑ بروری میں مقدمہ نمبر 246/2026 درج کیا گیا، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 337-H(ii)، 506-B اور 504 شامل کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کی ہدایات پر ایس ایچ او شہید میجر انور کاکڑ بروری نصیب اللہ ناصر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور فائرنگ کے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب ولد محمد دین، قوم مینگل، سکنہ ہزارہ ٹان بلاک نمبر ایک اور عادل احمد ولد اسماعیل، قوم مینگل، سکنہ کلی محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا رکشہ بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔



