بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کمی کیا جائے گا

وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(یو این اے)وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ ریفائنریز کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا مکمل احساس ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی عوامی ریلیف کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں مشکل وقت ضرور ختم ہوگا اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق جنگ کی شدت میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ ڈیزل کی دستیابی کے حوالے سے بھی کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button