تازہ ترینتازہ ترینپاکستان

سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ

40 دن کے اندر کورٹ آف اپیل میں اپیل فائل کرنا ضروری ہے ہم اس دوران اپیل دائر کر دیں گے، وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق

راولپنڈی(یو این اے)سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض نے سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا ہونے پر ان کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیض حمید کی سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں میرے پاس پہلے سے سزا چیلنج کرنے کی ہدایات موجود ہیں۔ فیصلے کی کاپی اور متعلقہ ریکارڈ کے لیے درخواست ملٹری کورٹ میں دائر کریں گے۔ 40 دن کے اندر کورٹ آف اپیل میں اپیل فائل کرنا ضروری ہے، ہم اس دوران اپیل دائر کر دیں گے۔قبل ازیں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایا کہ سابق لیفٹینیٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے، فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیض حمید پر 4 الزامات ثابت ہوئے، ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا، ان پر اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا الزام بھی ثابت ہوگیا، افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانے کا الزام بھی ثابت ہوا۔فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا 4 الزامات ثابت ہونے پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ اس حوالے سے فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل 12 اگست 2024 کو شروع ہوا، فوجی عدالت کا عمل 15 ماہ تک جاری رہا اور اس کے نتیجے میں 14 سال قید کی سزا کا باضابطہ نفاذ 11 دسمبر 2025 کو کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فوجی عدالت نے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی، اس دوران ملزم کو اپنی مرضی کی دفاعی ٹیم کا پورا حق دیا گیا، سزا یافتہ ملزم کو متعلقہ فورم پر اپیل کا حق حاصل ہے، مجرم کو فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم پر اپیل کا حق ہے۔ ان کے خلاف سیاسی عدم استحکام اور مزموم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے دیگر پہلو الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button