تازہ ترینتازہ ترینپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ

وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے

اسلام آباد(یو این اے)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button