
کوئٹہ(یو این اے )گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ 11ویں روزی جاری ،جی ٹی اے بی نے 19جون کو صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ 11ویں روز بھی جاری رہی ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے تادم بھوک ہڑتال 22 نکاتی مطالبات کے حق میں کر رکھی ہے،ٹیچرز کے مطالبات میں ٹائم اسکیل، اپگریڈیشن اور دیگر الانسز میں اضافے کے مطالبات شامل ہیںاساتذہ نے نوٹیفیکیشن کے جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن نے گزشتہ روز سے تمام تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ اور19 جون کو صوبا اسمبلی کا گھیرا کرنے کا اعلان کیاہے ۔



