بلوچستانتازہ ترینویڈیوز

فوج ہماری ریڈ لائن ہے سابق وزیرعاصم کرد گیلو

کوئٹہ۔سانحہ 9 مئی کےدہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات قائم ہونے چاہیے۔عاصم کرد گیلو

فوج ہماری ریڈ لائن ہے
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءوسابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے نو مئی کو پیش آنے والے واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے ، عمران خان اور اس کے حواریوں نے اس ریڈ لائن کو عبور کرکے اپنے ملک دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے، عمران خان اور اس کے تربیت یافتہ دہشتگروں کو گرفتار کرکے ان پر ملٹری کورٹس میں مقدمات چلائے جائیں اور انہیںعبرتناک سزائیں دی جائیں۔
یہ بات انہوں نے ریلوے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے 9 مئی کو ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس دن کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملکی سیاست میں غیر ضروری عنصر قرار دیتے ہوئے کہاکہ پر تشدد واقعات، ظلم وجبر اور چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا عمران خان اور اس کے حواریوں کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے .
عمران نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران سیاسی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کئے یہاں تک کہ ان مقدمات میں سیاسی رہنماﺅں کی خواتین کو نہیں بخشا گیا ان کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا ، عمران خان نے سیاست کو پرا گندہ کرنے کیلئے گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھا کر سیاسی قیادت کو ڈاکو اور چور کے القابات سے نواز مگر جب اس کو موقع ملا تو گھڑی بھی چوری کرنے سے باز نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ نومئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں تحریک انصاف کے تربیت یافتہ دہشتگردوں نے قومی تنصیبات ،جناح ہاﺅس ،کور کمانڈر ہاﺅس ، ریڈیو پاکستان کی عمارتوں، گرین بسوں کو نذرآتش کیا ، جی ایچ کیو پر حملہ آور ہوئے ، عوامی املاک کو نقصان پہنچایاشہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں کوآگ لگادی گئی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکے گئے یہ ایک کھلی دہشتگردی تھی اور عمران خان کی ایماءپر یہ سب کچھ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے مگر ہمارے اندرونی دشمن عمران خان اور اس کے حواریوں نے اس ریڈ لائن کو عبور کیا انہوں نے کہا کہ نو مئی کو پیش آنے والے پر تشدد واقعات میں ملوث تربیت یافتہ دہشتگروں اور ان کے سرغنہ عمران خان اور اس کے حواریوں کو جلد از جلد گرفتارکرکے ان پر ملٹری کورٹس میں مقدمات چلائے جائیں اور انہیں عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہماری یہ ریڈ لائن عبور کرنے کی جرات بھی نہ کرسکے۔فوج ہماری ریڈ لائن ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button