بلوچستانتازہ ترین

کانگوسےاب تک جاںبحق ہونے والے مریضوں کی تعداد2ہوگئیں

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کا ایک اور مریض انتقال کرگیا اب تک جاںبحق ہونے والے مریضوں کی تعداد2ہوگئیں فاطمہ جناح ہسپتال میں اس وقت کانگو کے 4مریض زیر علاج ہیں جس میں 3مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوگئی ہے.
جبکہ ایک مریض کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ ہسپتال میں داخل کانگو کی مریض بی بی شہلا انتقال کرگئیں ،عید سے اب تک کانگو سے جاںبحق ہونے والے مریضوں کی تعداد2ہوگئی ،فاطمہ جناح ہسپتال میں اس وقت کانگو کے 4مریض داخل ہیں جس میں 3مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوگئی جبکہ ایک مشتبہ مریض خدائے داد ولد اختر محمد کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں ،اس وقت تین مریض نصیراحمد،بی بی حلیمہ اور بی بی حمیدہ فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button