آصف زرداری نے توشہ خانہ سے کتنے تحائف خریدے

اسلام آباد(یو این اے )سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے کون کون سی چیز کتنے میں حاصل کی تفصیلات کے مطابق حکومت نے دستاویز ویب سائٹ پر ڈال دیں وفاقی حکومت نے حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے توشہ خانے لیے گئے تحائف کی تفصیل بتادی ہے دستاویز کے مطابق سابق صدر نے 25 ہزار مالیت کا گھوڑے کا ماڈل اور 50 ہزار مالیت کی پستول توشہ خانہ سے حاصل کیں دستاویز کے مطابق آصف علی زرداری نے گھوڑے کے ماڈل اور پستول یعنی دونوں اشیا 9 ہزار 750 روپے میں حاصل کیں دستاویز کے مطابق آصف زرداری نے 2 کروڑ 73 لاکھ 39 ہزار مالیت کی ایک اور گاڑی رکھی، جس کیلئے 40 لاکھ 99 ہزار روپے ادا کیے حکومتی دستاویز کے مطابق سابق صدر نے ساڑھے 12 لاکھ مالیت کی گھڑی، 14 ہزار 600 مالیت اور 6 ہزار 800 روپے مالیت کے گولڈ اور سلور پلیٹڈ کویتی سکوں کے ماڈل حاصل کیے دستاویز کے مطابق آصف زرداری نے تینوں اشیا ایک لاکھ 89 ہزار روپے ادا کرنے کے بعد رکھ لیں۔



