بلوچستانتازہ ترین

ظالم کبھی بھی سردار نہیں ہوسکتا،انجینئر ہادی عسکری

ہزارہ قوم سانحہ بارکھان میں مقتولین کے غم میں برابر کی شریک ہیں

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء انجینئر ہادی عسکری نے سانحہ بارکھان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ظلم جتنا بھی لمباہوالیکن ظالم ایک دن انجام کو پہنچ جاتاہے ،بارکھان واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر مقتولین کوانصاف فراہم کی جائیں ،ہزارہ قوم سانحہ بارکھان میں مقتولین کے غم میں برابر کی شریک اور مکمل اظہار ہمدردی کرتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے مظالم کا ہزارہ قوم کوبخوبی احساس ہے ہزارہ قوم بھی قید ہے تقسیم درتقسیم کی وجہ سے ہم مشکلات سے دوچارہیں جو لوگ اپنے مذمو م مقاصد کاحصول چاہتاہے وہ بلوچستان میں آباد اقوام کوتقسیم کرکے کامیابی کیلئے کوشاں رہتاہے انہوں نے کہاکہ ظلم جتنا بھی لمباہوالیکن ظالم ایک دن انجام کو پہنچ جاتاہے ،سردار کسی قوم کاسربراہ اور اس قوم کو سہارا دلینے والا ہے ظالم کبھی بھی سردار نہیں ہوسکتابارکھان واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر مقتولین کوانصاف فراہم کی جائیں ،ہزارہ قوم سانحہ بارکھان میں مقتولین کے غم میں برابر کی شریک اور مکمل اظہار ہمدردی کرتی ہے،طاقت ور مظلوموں کو تقسیم کرنے کی ہمیشہ کوشش میںرہتاہے ،خان محمدمری کے ساتھ جو ظلم ہواہے اس کی تاریخ میںمثال نہیں ملتی ،ہم خان محمد مری کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر بارکھان واقعہ میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button