بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ , جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز اور فیس بک اکانٹ برآمد کرلیا گیا ہے

کوئٹہ(یو این اے )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاترجمان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق سرکل انچارج سائبر کرائم کی ہدایت پر ملزم نقیب اللہ کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نقیب اللہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکانٹ بنایا ہوا تھا اور کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کررہا تھا ترجمان نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ شخص کو بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے وصول کئے۔ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لیکر فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز اور فیس بک اکانٹ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button