
کوئٹہ ،،چانسلرگورنربلوچستان جان جمالی نے صوبے کے 6پبلک سیکٹریونیورسٹیوں میں ہرقسم کی بھرتیوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی، جونیئرپولٹیکل سیکریٹری ٹوگورنرکی جانب سے وائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈمنیجمنٹ سائنسزبیوٹمزکوئٹہ ، بلوچستان یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی بی یوای ٹی خضدار، یونیورسٹی آف لورالائی، میرچاکرخان رندیونیورسٹی سبی، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسزکوئٹہ اوریونیورسٹی آف مکران کے نام جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق دستخط ہذاکوہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بالاعنوان کے مطابق مطلع کرے کہ گورنربلوچستان نے صوبے کے 6پبلک یونیورسٹیوں میں ہرقسم کے بھرتیوں پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی ہے، مراسلے میں کہاگیا ہے کہ باقاعدہ طورپرتشکیل کردہ سرچنگ کمیٹی کے تحت مذکورہ پبلک سیکٹریونیورسٹیوں میں وائس چانسلران کی تعیناتی کامرحلہ جاری ہے۔مذکورہ یونیورسٹیوں میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈمنیجمنٹ سائنسزبیوٹمزکوئٹہ ، بلوچستان یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی بی یوای ٹی خضدار، یونیورسٹی آف لورالائی، میرچاکرخان رندیونیورسٹی سبی، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسزکوئٹہ اوریونیورسٹی آف مکران پنجگورشامل ہیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



