بلوچستانتازہ ترینپاکستان

جیوانی غیر قانونی ٹرالر کو حراست میں لے کر 17 افراد کو گرفتار کرلیا

گوادر، ڈائریکٹرجنرل فشریز کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقے جیوانی پٹرولنگ ٹیم نے ایک غیر قانونی ٹرالر سی کنگ 3، رجسٹریشن نمبر 20617ـB کو حراست میں لے کر 17 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ غیرقانونی فشنگ کرنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی جائے گی اور کسی بھی صورتحال غیر قانونی فشنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔پٹرولنگ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی ٹرالرکو بھی حراست میں لیکر 17 افراد کو بھی گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم دن رات کام کررہی ہے میں نے واضع کیا ہے کہ غیرقانونی ٹرالنگ کو ہرصورت روکا جائے گا اور کسی بھی صورت میں ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button