
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو جمہوریت و جمہوری عمل کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے واقعے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۰ بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا مانگتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تحریک انصاف کے کارکن پرامن رہ کر جمہوری عمل کے فروغ کے سلسلے میں کردار ادا کریں گے۰



