بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر سمیت چھائونی ایکسپریس وے اور گوادر پورٹ کے تعمیراتی کام کو بند کردینے کا اعلان کردیا

گوادر ۔حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر سمیت چھائونی ایکسپریس وے اور گوادر پورٹ کے تعمیراتی کام کو بند کردینے کا اعلان کردیا،ہزاروں نوجوان کو کفن پوش ہوکر گوادر پورٹ اور گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ جانے کی ہدایت کردی،44 مطالبات پیش کردیے،گوادر میں جاری دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔دھرنا سے اپنے خطاب کے دوران حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہمارے دھرنے کو مزاق سمجھا جارہا ہے لیکن ہم پورے نظام کو جام کودینگے انہوں نے کہا کہ ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں حق کی لڑائی میں اگر جان بھی چلی جائے تو کوئی مسلہ نہیں ہے اور ہم اپنے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور سی پیک منصوبے کو ہرگز نہیں مانتے گوادر کسی کے بھی باپ کی جاگیر نہیں ہے گوادر کا فیصلہ کسی سردار یا شہباز شریف کو کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ چند دن بعد ہم انتہائی بڑا فیصلہ لینے والے ہیں ایسا ہرگز قبول نہیں کرینگے کہ گوادر کے عوام احتجاج پر ہوں اور گوادر پورٹ چل رہا ہو ہم گوادر پورٹ کے کام کو مکمل طور پر بندکرادینگے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے موت کا حلف اٹھائینگے لیکن کسی جابر کے سامنے اپنے گھٹنے کھبی بھی نہیں ٹیک دینگے ۔مولانا ہدایت الرحمان نے صوبائی حکومت کے سامنے 44 مطالبات پیش کردیے انہوں نے اپنے ڈیمانڈ بلوچستان کے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور ٹرالر مافیا سے بلوچستان کے سمندر کو پاک کیا جائے اور بارڈر کو شفاف آزادانہ کیا جائے اور شناختی کارڈپر لوگوں کو کاروبار کرنے دیا جائے ایف سی، کوسٹ گارڈ کی مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور تمام اشیا ضرورت کے لانے لیجانے کی مکمل اجازت ہو جبکہ ڈرائیور کے ساتھ ایک کلینئر کو بھی اجازت دی جائے اور تمام کاروباری کمیٹیوں کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مکران بھر میں منشیات کے اڈوں کا مکمل خاتمہ کیاجائے اور منشیات کے خلاف تمام ادارے مشترکہ کاروائی کریں وائن اسٹور کو بند کیا جائے۔ منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لئے مفت سینٹر قائم کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوسٹ گارڈ سے کسٹم ایکٹ کا اضافی چارج واپس لیا جائے اور غیر ضروری چیک پوسٹس کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور حق دو تحریک کی جانب سے دیے گئے فہرست پر عمل کیا جائے ۔ اسکولار سپتال اور میں آبادی کے اندر قائم چیک پوسٹ کا خاتمہ کیا جائے اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے پکڑے گئے کشتیاں اور گاڑیاں مالکان کو واپس کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ان کو مالی انتظامی اختیارات دیئے جائیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button