بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کانفرنس کے دوران اداروں کے خلاف تقاریر کی مذمت کرتے ہیں

بلوچستان اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 50منٹ کی تاخیر سے قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میںصوبائی وزراء و پارلیمانی سیکرٹریز بشریٰ رند،حاجی نورمحمددمڑ، مبین خلجی ،ماہ جبین شیران کی جانب سے ایک مذمتی قرارداد بشریٰ رند نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں ایک کانفرنس کے دوران ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس قسم کی تقاریر سے نہ صرف ملکی اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ ملک دشمن عناصر کو اس قسم کی تقاریر سے ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کا موقع بھی ملتاہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتاہے کہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ آئندہ اس قسم کی ملک مخالف تقاریر کی روک تھام کی بابت فوری اقدامات اٹھانے کویقینی بنائیں ۔قرارداد کی موذونیت پر بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ رند نے کہاکہ جس طرح ملکی اداروں کو تنقید کانشانہ بنایااور عوام کو گمرہ کرنے کیلئے جس طرح کی زبان منظور پشتین نے استعمال کی وہ قابل مذمت ہے وہاں موجود باقی حکومتی اتحاد کے لوگ بھی شامل تھے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا اس دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد کورم کی گھنٹیاں بجھائی گئی اس کے بعد وقفہ کیاگیاجب دوبارہ قائم مقام اسپیکر نے اجلاس شروع کیا توصرف 12اراکین موجود تھے ۔قائم مقام اسپیکر کے حکم پر دوبارہ کورم کی گھنٹیاں بجھائی گئی جس کے بعد اسپیکر نے نماز مغرب کیلئے وقفہ کردیاوقفے کے بعد دوبارہ کورم کی گھنٹیاں بجھائی گئی لیکن کورم پورا نہ ہوسکا جس کے بعد قائم مقام اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل نے اجلاس جمعرات تک کیلئے ملتوی کردیا۔اس سے قبل وقفہ سوالات کے دوران پشتونخوا میپ کے رکن نصراللہ زیرے کی جانب سے کوئٹہ میں فائر بریگیڈاسٹیشنز کی تعداد پوچھی گئی تھی صوبائی وزیر بلدیات کی عدم موجودگی پرصوبائی وزیر نورمحمددمڑ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ 4فائر بریگیڈ اسٹیشن موجود ہیں جن میں سٹی فائر اسٹیشن ،پشتون آباد فائر اسٹیشن ،زرغون فائر اسٹیشن اور عبدالحمید درانی فائر اسٹیشن فعال اور کام کررہے ہیں ان فائر اسٹیشنز میں کل 15گاڑیاں ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نورمحمددمڑ نے کہاکہ کوئٹہ میں محکمہ بلدیات کی درجہ ذیل اسکیمات پی ایس ڈی پی 2020-21ء میں منظور ہوئے ہیں جبکہ دیگر اراکین کی غیر موجودگی پر ان کے سوالات نمٹادئیے گئے ۔اس سے قبل نصراللہ زیرے کی جانب سے نیروبی میں صحافی ارشد شریف کے قتل پر ارشد شریف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button