تازہ ترینپاکستان

قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری بارے قانون میں ترمیم منظور کرلی

قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری بارے قانون میں ترمیم منظور کرلی. رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے وقت مجسٹریٹ کی موجودگی لازمی ہوگی

رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری سے پہلے عدالت سے گرفتاری کی اجازت طلب کرنی ہوگی. اسپیکر قومی اسمبلی گرفتاری کے بعد لازمی طور پر رکن اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے پابند ہونگے.

رکن پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ اجلاس کیلئے اسلام آباد پروڈکشن آرڈر کے تحت لایا جائیگا تو اسپیکر کے پاس اختیار ہوگا وہ پارلیمنٹ لاجز یا کسی اور مقام کو سب جیل قرار دے

قانون میں ترمیم وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس میں مزید ترامیم پیش کی

واضح رہے کہ ایسا ہی قانون کچھ دن پہلے پی ٹی آئی کیجانب سے سینٹ میں پیش کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button