بلوچستانتازہ ترین

مولانا عبدالواسع کا گھر سب جیل قرار23 جے یو آئی رہنما نظربندکردیا

اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت 5 سیاسی رہنماوں کو سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت 5 سیاسی رہنماوں کو سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت 5 سیاسی رہنماوں کو سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، جس کا محکمہ جیل خانہ جات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالواسع سمیت پانچ سیاسی رہنماؤں کو سب جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سب جیل قرار دیے گئے گھروں میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کا گھر بھی شامل ہے، جبکہ ارکان اسمبلی فضل قادر مندوخیل، سید ظفر آغا اور اصغر خان ترین بھی نظر بندی کی زد میں آئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مجموعی طور پر 23 سے زائد رہنماؤں کو نظربندی میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ نے سب جیل کے انتظامات کے لیے عملہ تعینات کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب جیل کے اندرونی انتظامات جیل حکام جبکہ بیرونی سیکیورٹی پولیس کے سپرد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button